Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

مالدیپ میں آج پارلیمانی انتخابات، بھارت مخالف صدر محمد معزو کیلئے بڑی آزمائش

بھارتی اثرات سے آزادی کی تحریک زور پکڑچکی ہے، مالدیپ کی قیادت نے چین سے وسیع تر تعلقات کا راستہ چُن لیا
شائع 21 اپريل 2024 02:02pm

بحرِہند کے ملک مالدیپ میں آج پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔ یہ انتخابات صدر محمد معزو کے لیے بڑی آزمائش کا درجہ رکھتے ہیں۔

صدر محمد معزو نے بھارت سے منہ موڑ کر چین سے دوستی بڑھانے کو ترجیح دی ہے۔ چین سے مالدیپ نے وسیع البنیاد پارٹنرشپ کا معاہدہ کیا ہے اور چین نے مالدیپ میں بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن کے لیے قرضے بھی دیے ہیں۔

صدر محمد معزو نے ملک کو بھارت کے اثرات سے آزاد کرنے کے لیے انقلابی نوعیت کے اقدامات کیے ہیں۔ اُنہوں نے مالدیپ کی سرزمین پر تعینات بھارتی فوجیوں کو نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ یہ عمل مئی میں مکمل کرلیا جائے گا۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل مالدیپ کی ایک وزیر اور پارلیمنٹ کے ارکان کی طرف سے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں سوشل میڈیا پر اہانت آمیز ریمارکس اپ لوڈ کیے جانے پر دو طرفہ تعلقات میں غیر معمولی کشیدگی در آئی تھی۔

محمد معزو نے بھارت مخالف جذبات ابھار کر اہلِ وطن کی نظر میں اپنے لیے نمایاں احترام پیدا کیا ہے۔ مالدیپ کے باشندوں کی اکثریت چاہتی ہے کہ ملک کے بیشتر اور بالخصوص دفاعی معاملات میں بھارت کا اثر و رسوخ ختم کیا جائے۔ لوگ اب بھارت سے مایوس ہوکر چین کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

بھارتی قیادت اس بات پر خاصی جُزبُز دکھائی دی ہے کہ مالدیپ نے اُس سے ہاتھ چھڑاکر چین کا دامن تھام لیا ہے۔ چینی قیادت نے مالدیپ کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ نریندر مودی کے لیے توہین آمیز ریمارکس پر مشتعل ہوکر جب بھارت نے اپنے سیاحوں کو مالدیپ جانے سے روک دیا تو مالدیپ کی قیادت نے چین سے استدعا کی کہ چینی باشندوں کو مالدیپ بھیجے تاکہ سیاحت کا شعبہ متاثر نہ ہو۔

Maldives

PARLIAMENTARY ELECTION

INTI INDIA SENTIMENT

DEROGATORY REMARKS FOR NARENDRA MODI

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div