Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

برازیل میں طوفانی بارشوں کی تباہی، 39 افراد ہلاک

لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے کئی قصبوں، سڑکوں اور پلوں کو تباہ کردیا
شائع 04 مئ 2024 10:03am

برازیل میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈوسل اور اطراف میں مختلف حادثات میں 39 افراد ہلاک ہوگئے۔

بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے کئی قصبوں، سڑکوں اور پلوں کو تباہ کردیا ہے۔

سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو چکی ہیں، ایک ڈیم ٹوٹ چکا ہے جب کہ دوسرا ڈیم بھی ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔

حکام نے ڈیم کے آس پاس رہنے والے لوگوں کو نقل مکانی کا حکم دیا ہے۔ جس کے بعد سینکڑوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، ستر سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

rescue operation

flooding

Brazil Rain