Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

کراچی: ریلی کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج، پی ٹی آئی کے 7 کارکنان گرفتار

پی ٹی آئی کراچی ڈویژن نے انصاف ہاؤس تا مزار قائد ریلی کا اعلان کیا تھا
اپ ڈیٹ 22 اپريل 2024 08:39am

کراچی میں شارع فیصل پر ریلی کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پولیس نے سچل تھانے کی حدود سے 7 پی ٹی آئی کارکنان کو حراست میں لیا۔

پی ٹی آئی کراچی ڈویژن نے انصاف ہاؤس تا مزار قائد ریلی کا اعلان کیا تھا، لیکن پی ٹی آئی کے کارکنان انصاف ہائوس پر جمع نہ ہوسکے۔

پی پی149 : پریزائیڈنگ افسر نے پولنگ ایجنٹوں سے پہلے ہی فارم 45 پر دستخط کرا لیے

پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو ریلی کے احکامات نہیں ملے، پی ٹی آئی کے کارکنان ریلی نہیں نکالنا چاہتے بلکہ شارع کو بلاک کرنا چاہتے ہیں، ہم قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

پولیس نے شارع فیصل پر لاٹھی چارج کرنے والے اہلکاروں کو تعینات کردیا اور کہا ہے کہ روڈ بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دوسری جانب کراچی کے انصاف ہاؤس پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی، پولیس نے انصاف ہاؤس کے باہر شاہراہ فیصل پر بھی ناکہ لگا دیا ہے۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

PTI Rally Karachi

PTI Workers Arrested

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div