Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

اپوزیشن کے غیر سیاسی رویوں نے عوام اور ان کے حامیوں کو مایوس کیا، وزیر اعظم

الزامات کے بجائے سیاسی تعاون کی راہ اپنانا ہی جمہوری رویہ ہے، شہباز شریف
شائع 22 اپريل 2024 08:41am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8 فروری کے بعد اپوزیشن کے غیرسیاسی رویوں نے اُن کے حامیوں اور عوام کو بد دل اور مایوس کیا۔

ضمنی الیکشن میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہار جیت انتخابی عمل کا حصہ ہے، الزامات کے بجائے سیاسی تعاون کی راہ اپنانا ہی جمہوری رویہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں خامیوں اور اعتراضات کو باہمی تعاون اور سیاسی بات چیت سے ہی دور کیا جاسکتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں، خبر رساں اداروں اور سروے میں معاشی بہتری کی پیش گوئیوں نے بھی عوام کی رائے پر مثبت اثر ڈالا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی بہتری کے واضح ہوتے آثار کے ساتھ عوامی رائے میں تبدیلی بھی نمایاں ہو رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی بہتری اور عوامی ریلیف میں اضافے کے ساتھ آنے والے وقت میں عوامی رائے مزید تبدیل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، پوری دیانت داری اور محنت سے ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

by election

PM Shehbaz Sharif

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Sunni Ittehad Council

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div