Aaj News

جمعہ, جون 21, 2024  
14 Dhul-Hijjah 1445  

معروف ادیب انور مقصود کی مشہور شخصیات سے ملاقات

گورنر سندھ کو ہر مرحلے پر اپنے تعاون کا یقین دلایا
شائع 22 اپريل 2024 11:21am

معروف ادیب اور تخلیق کار انور مقصود نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں انور مقصود نے روزگار کے سلسلے میں گورنر سندھ کی جانب سے کی گئی کاوشوں اور منصوبوں کو سراہا اور کہا کہ آج کل ملک میں بیروزگاری عام ہو گئی ہے اور عوام الناس کی ایک بڑی تعداد بیروز گار پھر رہی ہے۔ ایسے میں گورنر سندھ کی جانب سے بیروزگاری کم کرنے کے لیے کی گئی کوششیں تعریف کی مستحق ہیں۔

انہوں نے اس سلسلے میں گورنر سندھ کو اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ، بیروزگاری کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا اور میں اس کے لیے آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔

اس موقع پر انور مقصود نے خواہش ظاہر کی کہ ملک کی فلاح وبہبود کے لیے ہم سب مل کر کام کریں اور اس ملک کو خوشحال بنا دیں۔

lifestyle

Pakistani celebrity