Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

دسویں کے ریاستی امتحانات میں ٹاپ کرنے والی ’طالبہ‘ کو ’مونچھوں‘ پر تنقید کا سامنا

کئی صارفین ٹرولز کے آگے پراچی کی ڈھال بن گئے
شائع 22 اپريل 2024 09:58pm

بھارتی ریاست اتر پردیش میں دسویں جماعت کے امتحان میں ٹاپ رینک حاصل کرنے والی طالبہ کو اس کی ظاہری شکل پر آن لائن ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سیتا پور کی رپائشی پراچی نگم نے ریاست کے 10ویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں 98.5 فیصد کے ساتھ غیر معمولی اسکور حاصل کیا، لیکن انہیں چہرے پر موجود بالوں کی غیرمعمولی تعداد کے باعث بدتمیزی اور غیراخلاقی تبصروں کا سامنا کرنا پڑا۔

لیکن جیسا کہ دنیا میں ابھی احساس باقی ہے۔ کچھ لوگ فوراً پراچی کے دفاع میں سامنے آئے اور ان ٹرولز کی مذمت کرتے ہوئے نوجوان لڑکیوں پر عائد خوبصورتی کے من مانے معیارات کے خلاف آواز اٹھائی۔

خواتین کی تعریف کرتے وقت یہ الفاظ کبھی نہ بولیں ورنہ۔۔۔

بہت سے لوگوں نے پراچی پر اس طرح کے منفی تبصروں کے باعث ان پر ممکنہ جذباتی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

شادی کے کئی سال بعد بیوی ’مرد‘ نکل آئی

ایک صارف نے بتایا کہ پراچی کے چہرے کے بال پولی سسٹک اووری سنڈروم (PCOS) کی وجہ سے ہو سکتے ہیں، یہ ایک عام ہارمونل حالت ہے جو ماہواری کی عمر کی خواتین کو متاثر کرتی ہے۔

فراعین مصر کی ایک قبیح روایت جس کے بارے میں کم لوگ جانتے ہیں

پراچی نگم کے لیے بڑے پیمانے پر حمایت کا اظہار کرتے ہوئے صارفین نے ٹرولز کو چیلنج کیا اور زور دے کر کہا کہ ان کی تعلیمی قابلیت ہی اسپاٹ لائٹ کی مستحق ہے، نا کہ ان کی ظاہری شکل۔

Social media trolling

Prachi Nigam

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div