Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

پاکستانی فلم جامن کا درخت“نے ساوتھ ایشین انٹرنیشنل فیسٹیول میں دو ایوارڈ جیت لیے

فلم اس سے پہلے بھی کئی عالمی ایوارڈ جیت چکی ہے
شائع 23 اپريل 2024 03:16pm

پاکستانی مختصر فلم“جامن کا درخت“ نے ساوتھ ایشین انٹر نیشنل فلم فیسٹیول میں ”بیسٹ شارٹ فلم“اور ”بیسٹ ایکٹر“ کے ایوارڈ اپنے نام کر لیے۔

فلم کے ڈائریکٹررافع راشدی نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں یہ خٰوشخبری سنائی اور کہا کہ یہ انکی زندگی کا پہلا ایوارڈ ہے۔

فلم کا کانز فیسٹیول میں بہترین سماجی مختصر فلم کی کیٹیگری کا ایوارڈجیتنے سمیت یہ چوتھا عالمی ایوارڈ ہے۔

کہانی کی مصنفہ بی گل ہیں،جبکہ فلم کو فیصل کپاڈیا نے پروڈیوس کیا ہے۔

گزشتہ جنوری کو ”جامن کے درخت“ کا ٹریلر جاری کیا گیا تھا ۔اس فلم کا تانا بانا عورت اور مرد کے تعلقات،جنسی حملوں اور ہوس پرستی جیسے سماجی مسائل کے گرد گھومتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں عدنان صدیقی، ماہا طاہرانی اور فوزیہ امن ش ہیں، فلم میں عدنان صدیقی نے کریم کا منفی کردار بخوبی نبھایا ہے۔

entertainment

lifestyle

showbiz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div