Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

پیدائش سے قبل بیٹی نے پیٹ میں ہی ہیرے مانگے، کروڑپتی بیوی کا انوکھا دعویٰ

'پیٹ میں موجود بچی مجھے بہت مارتی تھی، مجھے احساس ہوا کہ وہ دنیا کا سفر کرنا چاہتی ہے'
شائع 24 اپريل 2024 06:51pm

دبئی میں مقیم ایک کروڑ پتی کی بیوی نے عجیب وغریب دعویٰ کردیا ہے، خاتون کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی جب رحمِ مادر میں تھی تو اس نے ہیرے مانگے۔

مذکورہ خاتون کا نام لنڈا اینڈریڈ ہے جو اصل میں تو امریکہ سے ہیں لیکن اپنے امیر شوہر رکی اینڈریڈ کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔

لنڈا نے حال ہی میں ایک بیٹی کو جنم دیا ہے۔ جس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے ماں بننے کے عمل کے دوران کا تجربہ شئیر کیا۔

طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار

لنڈا نے کہا کہ جب وہ امید سے تھیں تو انہوں نے قبل از زچگی کوئی وٹامن نہیں لیا تھا، بلکہ انہوں نے اپنے دن 5 اسٹار ریستورانوں میں گزارے، جس کو انہوں نے ”بہت بہتر“ قرار دیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب میں گھر میں ہوتی تھی تو میرے پیٹ میں موجود بچی مجھے بہت مارتی تھی۔ تب مجھے احساس ہوا کہ وہ دنیا کا سفر کرنا چاہتی ہے، ایسے میں مجھے غیر پیدا شدہ جنین کو مالدیپ لے جانا پڑا۔

لنڈا نے کہا کہ ظاہری طور پر بچے کی پسند مہنگی ہے، ایک دن مجھے احساس ہوا کہ اسے بھی ہیرے چاہئے تھے۔ ایسے میں مجھے ہمیشہ مہنگے زیورات خریدنے کے لیے اپنے شوہر کا پیسہ استعمال کرنا پڑتا تھا۔

دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دے دی

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بہت سے زیورات خریدے ہیں، لیکن یقین کریں یہ میرے لیے نہیں تھے، یہ سب اس کے لیے تھے۔

لنڈا نے یہ بھی بتایا کہ انہیں اپنے بال ٹھیک کروانے کے لیے ہر روز ہیئر ڈریسر کے پاس جانا پڑتا تھا کیونکہ حمل کی وجہ سے وہ اپنے بال خود نہیں دھو سکتی تھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں روزانہ 20 ہزار قدم چلنا پڑتا تھا، تاکہ ان کے بچے کا وزن نہ بڑھے۔ اس دوران وہ دبئی مال کے ارد گرد ورزش اور ٹریکنگ کرتی تھیں۔

مس اسرائیل پر نیویارک میں حماس کے حامیوں کا حملہ

انہوں نے کہا کہ میرے شوہر کو ہماری شادی کو لے کر بہت فکر ہے۔ وہ نہیں چاہتے کہ یہ ٹوٹ جائے۔ اس لیے میرے امید سے ہونے کے دوران وہ ہمیشہ میرے لیے نئے تحائف لاتے تھے جن میں گلدستے، نئے کپڑے، بیگ وغیرہ شامل تھے۔

لنڈا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو ورہی ہے، جس پر لوگ طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔

ایک شخص نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس خاتون نے ہمیں 500 طریقوں سے غریب بتا دیا۔

جبکہ ایک نے خواہش ظاہر کی کہ ’میں ایسا بچہ بننا چاہتا ہوں‘۔

Billionaire's Wife

Linda Andrade

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div