Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار

غیر ملکی میڈیا رپورٹ نے والدین کو تشویش میں مبتلا کر دیا
شائع 23 اپريل 2024 04:38pm
بائیں تصویر بذریعہ: لنکالن کاؤنٹی شیرف
بائیں تصویر بذریعہ: لنکالن کاؤنٹی شیرف

امریکی تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کی جانب سے کم عمر طالب علموں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بڑھتے واقعات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

ڈیلی میل کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ نے تہکہ مچا دیا ہے، جبکہ جنسی استحصال سے متعلق رپورٹ پر والدین بھی تشویش میں مبتلا ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 12 ماہ میں 16 ریاستوں سے تقریبا 25 کے قریب خواتین اساتذہ کو گرفتار کیا گیا ہے، جن پر طالب علموں سے زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق 2017 سے 2022 کے درمیان جنسی ہراسگی اور بدفعلی کے باعث امریکی اسٹیٹ ایجوکیشن کی جانب سے 1895 اساتذہ کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق ریاست نیو جرسی سے تعلق رکھنے والی خاتون اساتذہ جیسیکا سواکی کو پولیس کی جانب سے خاتون اساتذہ اور طالب علم کو برہنہ حالت میں گاڑی سے پکڑا گیاتھا، جبکہ خاتون ٹیچر نے بھی جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

تصویر بذریعہ: امریکی پولیس ڈیپارٹمنٹ

جبکہ 45 سالہ ایرین وارڈ بھی امریکی شہر نبراسکا سے تعلق رکھتی ہیں، جو کہ طالب علم سے کے ساتھ نامناسب حالت میں پائی گئی تھیں، جبکہ بیشتر خواتین اساتذہ کو جرم کے حوالے سے قانونی کاروائی کا سامنا ہے۔

امریکی پولیس کے مطابق اساتذہ طلباء کو نامنابس میسجز، تصایر بھی بھیجتی ہیں، جو ان کے خلاف مؤثر ثبوت کے طور پر بھی سامنے آئے۔

اس حوالے سے چائلڈ سائیکولاجسٹ ڈاکٹر مائیکل کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا اس قسم کے فعل کو بڑھاوا دینے اور کیسز کی نمبر بڑھانے میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔

جبکہ انسٹاگرام کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ انسٹاگرام پر طلباء اساتذہ سے نجی طور پر کافی قریب ہو جاتے ہیں۔

report

students

America

Child Abuse

school teacher

female

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div