Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

خلا میں جوہری ہتھیاروں کیخلاف قرارداد روس نے ویٹو کردی

سلامتی کونسل کو دھوکہ دیا جا رہا ہے، سفیر، روس کچھ چھپا رہا ہے، امریکہ
شائع 25 اپريل 2024 06:33am
خلائی ہتھیاروں سے متعلق ناسا کی تیار کردہ ایک تصوراتی تصویر
خلائی ہتھیاروں سے متعلق ناسا کی تیار کردہ ایک تصوراتی تصویر

خلاء میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد، روس نے ویٹو کردی۔

قرار داد امریکا اور جاپان نے مشترکہ طور پر پیش کی تھی، 13 ممالک نے حق میں ووٹ دیا۔

امریکی سفیر نے کہا کہ روس کا قرار داد پر ووٹ نہ دینا بتاتا ہے کہ وہ کچھ چھپا رہا ہے۔

روسی سفیرنے کہا سلامتی کونسل کو دھوکا دیا گیا، خلا میں ہتھیاروں پر 1966 سے پابندی ہے۔ روس اور چین نے خلا میں کسی بھی نوعیت کے ہتھیار رکھنے پر دائمی پابندی کا مطالبہ کیا۔

اس سے قبل واشنگٹن نے ماسکو پراینٹی سیٹلائٹ نیوکلئیر ہتھیارتیارکرنےکا الزام لگایا تھا۔

روسی سفیر نے کہا کہ قرارداد میں ماسکو کو داغدار کرنے کی کوشش کی گئی، جلد ہی ارکان کے ساتھ نئے مسودہ قرارداد پر بات کریں گے،روس خلا کو پُرامن رکھنا چاہتا ہے۔

ادھر روسی میڈیا نے کہا ہے کہ پینٹاگان نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیئے ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق اے ٹی اے سی ایم ایس میزائل یوکرین کوامدادی پیکیج کاحصہ ہیں۔

UN security council

Space weapons

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div