Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

فریج سے 4 نومولود بچے ملنے کا واقعہ، پولیس بھی پریشان

پولیس نے خاتون کے خلاف کاروائی نہ کرنے کا اعلان کر دیا
اپ ڈیٹ 04 مئ 2024 04:42pm
تصویر بذیعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذیعہ: انٹرنیٹ

امریکہ میں خاتون کے گھر کے فریج سے 4 نومولود بچے مردہ حالت میں برآمد کے حوالے سے پولیس نے خاتون کے خلاف کاروائی نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

2022 میں خاتون کے اپارٹمنٹ کے فریزر سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، جس کے بعد پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔

تاہم این بی سی نیوز کے مطابق نومبر 2022 میں سفالک ضلع کے اٹارنی کیون ہائیڈن کی جانب سے تحقیقات کا اعلان کیا گیا تھا۔

اٹارنی کے مطابق یہ کیس اپنی نوعیت کا ایک الگ واقعہ ہے تاہم کچھ فیکٹرز کی بنا پر خاتون کے خلاف ٹرائل چلایا نہیں جا سکتا۔

69 سالہ خاتون الیکسز الڈامیر کے خلاف پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی تھیں، پٹرونی کے مطابق اگرچہ یہ کیس ایک پیچیدہ کیس تھا تاہم اب یہ کیس مکمل ہو چکا ہے اس کیس کے حوالے سے ہم ہمارے پاس کچھ جوابات ہیں تاہم کچھ سوالوں کے جوابات ممکن نہیں۔

اٹارنی کی جانب سے مزید بتانا تھا کہ ہمیں اس بارے میں علم نہیں کہ یہ چار نو مردہ بچے الیکسیز کے اپارٹمنٹ میں کس طرح پہنچے اور یہ بچے کس کے ہیں جبکہ اس حوالے سے بھی کہنا ممکن نہیں کہ یہ نومولود بچے زندہ پیدا ہوئے تھے یا مردہ۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست جنوبی بوسٹن کے علاقے میں ایک شخص کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی تھی۔

جس میں بتایا گیا تھا کہ اس کی اہلیہ کی جانب سے ایک اپارٹمنٹ کے فریج سے نومولود بچے برآمد ہوئے ہیں جبکہ ڈی این اے رپورٹ کے مطابق یہ تمام نومولود بچوں کے ڈین این اے ایک دوسرے سے میچ کر گئے تھے۔