Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
26 Shawwal 1445  

کمزور مدافعاتی نظام کی علامات سے واقف ہوں، ایک صحت مند زندگی پائیں

مدافعاتی نظام جسم کو مختلف بیماریوں اور انفیکشن سے لڑنے کی طاقت دیتا ہے
شائع 25 اپريل 2024 09:55am

مدافعاتی نظام وہ نظام ہے، جو ہمارے جسم کو مختلف بیماریوں کے پیدا ہونے سے روکنے کی طاقت دیتا ہے۔ ہمار ے جسم کا مدافعاتی نظام بہت قیمتی ہوتا ہے۔ ہم بیکٹریا یا وائرس سے بچنے کے کیے اپنے دفاعی نظام پر انحصار کرتے ہیں۔

انسانی جسم کے اندر مختلف طرح کے سسٹم کام کر رہے ہوتے ہیں ، جیسے ہمارا ڈائجیسٹیو سسٹم ہمارے ہاضمے کے معاملات کو کنٹرول کرتا ہے۔ اسی طرح ہمارا سرکیولیٹری سسٹم سرکولری کا کام کرتا ہے۔ ہمارا مدافعاتی سسٹم بھی ہمارے جسم کا ایک ایساسسٹم ہے ،جو جسم کو مختلف بیماریوں، موسمی اثرات اور مختلف ادویات کے ری ایکشن کے خلاف لڑنے کی طاقت پیدا کرتا ہے۔

دفاعی نظام کی ایک انفرادی خصوصیت یہ بھی ہے کہ وہ دیگر سسٹم کر برخلاف پورے جسم میں ظاہر ہوتا ہے اور ان کے لیے کام کرتا ہے۔

اگر جسم کو مدافعاتی نطام کمزور ہوجائے تو کئی طرح کی بیماریاں یا کمزوریاں ہو سکتی ہیں۔

اگر آپ کے جسم میں بھی درج کی گئی ایسی کوئی علامت پائی جائے تو یہ کمزور قوت مدافعت کی نشانی ہو سکتی ہے۔

انفیکشن کا بار بار ہونا

اگر آپ کو اکثرفلو، زکام یا کھانسی کی شکایت رہتی ہو،یا اکثر انفیکشن رہتا ہو تو یہ علامت ہے کہ آپ کا مدافعاتی نظام کمزور ہے۔

زخم کا آہستہ آہستہ ٹھیک ہونا

اگر آپ کو کوئی کٹ پڑ جائے یا زخم ہو، اور اسے بھرنے میں وقت لگے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا مدافعاتی نظام ٹھیک طرح کام نہیں کر رہا ہے۔

جلد کے مسائل

جلد کے کئی مسائل۔ جیسےاکزائم وغیرہ کمزور قوت مدافعت رکھنے والے افراد میں عام ہے۔

ہاضمے کے مسائل

آپ کے مدافعاتی نظام کا ایک بڑا حصہ آپ کی آنتوں میں پایا جاتا ہے، اس لیے اگر آپ کر ہاضمے کا کوئی مسئلہ ہو تو یہ آپ کے مدافعاتی نظام کی کمزوری کی نشانی ہے۔

الرجی

الرجی مدافعاتی نظام میں موجود نقصان دہ اجزاء کا ایکی ری ایکشن ہوتا ہے۔

بخار

بخار نشانی ہے کہ آپ کا جسم ایک انفیکشن سے فائٹ کررہا ہے۔

صحت

lifestyle

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div