Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی دورانِ ٹریڈنگ لمبی چھلانگ، نئی سطح چھو کر واپس

جمعرات کی صبح پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز انتہائی مثبت ہوا
اپ ڈیٹ 25 اپريل 2024 02:37pm
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج کاروبار کے دوران ایک اور بڑی چھلانگ دیکھی گئی ہے، دوران ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس 72 ہزار 550 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

جمعرات کی صبح پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز انتہائی مثبت ہوا اور انڈیکس 72 ہزار550 کی بلند ترین سطح پر پہنچا۔ دوران ٹریڈنگ 100انڈیکس میں 550 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

تاہم، کچھ دیر بعد مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان دیکھنے کو ملا اور 100 انڈیکس 280 پوائنٹس کمی سے 71 ہزار 700 پر آگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران نفع کمانے کے لیے کچھ حصص میں فروخت کا رجحان بھی دیکھا گیا، تاہم اس کے باوجود انڈیکس مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 692 پوائنٹس اضافے کے بعد 72050 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

ٹیکس قانون میں ترمیم سے محتسب کے اختیارات محدود، نئے بل میں کیا ہے؟

پاکستان میں سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

’پرانی گاڑی دو نئی لو‘، سوزوکی نے زبردست آفر متعارف کرادی

ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں تیزی کی مختلف وجوہات ہیں تاہم سب سے بڑی وجہ تو وزیر خزانہ کا دورہ واشنگٹن ہے جس میں انھوں نے عالمی مالیاتی اداروں بشمول آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کی جس کے بعد پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے ایک طویل مدتی پروگرام کے امکانات کافی بڑھ گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان امکانات اور اس ضمن میں ہونے والے اعلانات نے سرمایہ کاروں میں اعتماد کو بحال کیا ہے جس کا اظہار سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔

اس کے علاوہ ماضی قریب میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے متعلق اعلانات نے بھی بہتری کی راہ ہموار کی ہے۔

New Record

100 index

Pakistan Stock Exchange (PSX)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div