Aaj News

جمعرات, اکتوبر 03, 2024  
29 Rabi ul Awal 1446  

فش فنگر، سی فوڈز کھانے کے شوقین افراد کا بہترین انتخاب

یہ مزیدار ریسیپی بنانے میں آسان اور کم وقت لیتی ہے
اپ ڈیٹ 25 اپريل 2024 01:37pm
اسٹوک
اسٹوک

ایسے افراد کے لیے، جنہیں سی فوڈز کھانا پسند ہے، یہاں ایک ایسی ڈش ہے، جسے آپ آسانی سے کچھ ہی وقت میں گھر پر بنا سکتے ہیں۔

یہ ترکیب بنانے میں انتہائی آسان ہے اور صرف 30 منٹ میں گھر پر تیار کی جاسکتی ہے۔

اس پکوان کی ترکیب کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ اس ذائقہ دار ڈش کو بنانے کے لئے کسی بھی مچھلی کا استعمال کرسکتے ہیں۔

اس میں بریڈ کرمبز، انڈے، میدے، پنیر اور مایونیز سے بنی کوٹنگ کو فلیٹس کو کوٹ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور پھر مکمل طور پر پکایا جاتا ہے۔

اس کا ذائقہ آپ کو یقینا انگلیاں چاٹنے پر مجبور کر دے گا۔

فش فنگر بنانے کے اجزائے ترکیب

  • مجھلی، 500گرام
  • بریڈکرمبز، ایک کپ
  • نمک، حسب ذائقہ
  • میدہ، دو کھانے کے چمچ
  • مایونیز، ایک کھانے کا چمچ
  • لیموں، دو عدد ٹکرے کئے ہوئے
  • تیل، دو کھانے کے چمچ
  • پنیر، دو کھانے کے چمچ
  • پسی ہوئی کالی مرچ، ایک چائے کا چمچ
  • انڈا، ایک عدد ٹاٹری ، حسب ضروت

ترکیب

روٹی کے ٹکڑے بھونیں۔

بریڈ کرمبز کو ایک پیالے میں ڈال کر حسب ذائقہ پنیر ، نمک اور کالی مرچ شامل کریں۔ اچھی طرح مکس کریں اور ایک طرف رکھ دیں۔

کوٹنگ کے لئے بیٹر تیار کریں

اوون کا درجہ حرارت 220 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھائیں۔

کھانا پکانے کے تیل کو بیکنگ ٹرے پرپھیلائیں۔ اس کے بعد، ایک پیالہ لیں اورمایونیز، میدہ، نمک اور کالی مرچ ملا کر بیٹر تیار کریں۔

ایک انڈے کو پھینٹ لیں

مچھلی کے فلیٹس کو 1.5 سینٹی میٹر کی پٹیوں میں کاٹ لیں۔

ان فلیٹس کو پہلے بیٹر میں کور کریں اور پھر انڈوں میں ڈپ کرنے کے بعد انہیں بریڈ کرمبز میں ڈال کر اچھی طرح سے کوٹ کریں۔

اب انہیں چکنائی والی بیکنگ ٹرے میں ڈال کر اور تھوڑا سا ریفائنڈ تیل کے ساتھ اسپرے کریں۔ ٹرے کو پہلے سے گرم پین میں رکھیں اور ١٢ منٹ تک یا باہر سے کرسپی ہونے تک پکائں۔

اسے ٹارٹر چٹنی کے ساتھ پیش کریں اور لیموں کے ٹکڑے اور کٹا ہوا دھنیا سجائیں۔

آپ بیکنگ کے بجائے مچھلی کو گرل بھی کرسکتے ہیں۔

پکانے سے پہلے، آپ اس ڈش کا ذائقہ بڑھانے کے لئے مچھلی کو لیموں کا رس اور ادرک ، لہسن کے پیسٹ کے ساتھ میرینیٹ کرسکتے ہیں۔

دسترخوان

Women

lifestyle

Fish

receipe