Aaj News

پیر, اکتوبر 14, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے بعد راولپنڈی سے قیمتی پالتو جانور بھی چوری ہونے لگے

چور موٹر سائیکل پر 7 لاکھ مالیت کا کتا لے کر فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے مقدمہ بھی درج نہ کیا
شائع 28 اپريل 2024 10:52am

موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے بعد راولپنڈی سے قیمتی پالتو جانور بھی چوری ہونے لگے، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے 7 لاکھ مالیت کا کتا چوری ہوگیا جبکہ شہری کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ بھی درج نہ کیا۔

موٹرسائیکل اور گاڑی کے بعد راولپنڈی سے قیمتی پالتو جانور بھی چوری ہونے لگے، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 7 سے شہری کا قیمتی پالتو کتا چوری کرلیا گیا۔

کوئٹہ میں بکرا چوری کی انوکھی واردات

چور موٹر سائیکل پر 7 لاکھ مالیت کا کتا لے کر فرار ہوگئے جبکہ کتا چوری ہونے کی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی۔

فوٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار چورکتا لے جا رہے ہیں جبکہ روات پولیس واضح فوٹیج ہونے کے باوجود کتا برآمد کرنے میں ناکام رہی۔

کتا برآمد کرنے کی بجائے شہری کی درخواست پر پولیس نے تاحال مقدمہ بھی درج نہ کیا۔

سوشل میڈیا نے چوری کیا گیا بیل مالک تک پہنچا دیا

rawalpindi

pets

Precious pets

dog theft