Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

سوشل میڈیا نے چوری کیا گیا بیل مالک تک پہنچا دیا

چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر بھی آئی تھی۔
اپ ڈیٹ 21 جون 2023 06:59am
حسن کا چوری شدہ بیل
حسن کا چوری شدہ بیل

عید قرباں کے جانور چوری ہونے کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔

دو روز شارع فیصل تھانے کی حدود میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے چوری ہونے والا بیل متاثرہ شہری نے ڈھونڈ نکالا۔

جانور کے مالک حسن کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی مدد آپ کے تحت قربانی کا جانور ڈھونڈا ہے، میری خوشی دیدنی ہے۔

حسن نے بتایا کہ میرا قربانی کا جانور اتوار کی صبح سینٹرل گورنمنٹ ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی سے نامعلوم ملزمان چوری کرکے لے گئے تھے۔

 متاثرہ شہری حسن آج نیوز سے بات کرتے ہوئے
متاثرہ شہری حسن آج نیوز سے بات کرتے ہوئے

چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر بھی آئی تھی۔

متاثرہ شہری نے کہا کہ میں نے شہریوں سے اپنا قربانی کا جانور ڈھونڈنے کے لیے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔

آج صبح سویرے لیاقت آباد کے علاقے کے رہائشی سلیمان نے اطلاع دی کہ آپ کا بیل ہمارے گھر کے پاس ہے۔ میں نے اپنے قربانی کے جانور کو پہچانا اور شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب لیاقت آباد کےرہائیشی سلیمان نے بتایا کہ میں صبح سویرے اپنے گھر کے باہر بیٹھ کر سوشل میڈیا استعمال کر رہا تھا، میں نے پوسٹ دیکھی اور فوراً بھائی کو اپنے پاس بلا کر اس کی گائے حوالے کی۔

حسن کے چوری شدہ جانور کی اطلاع دینے والا سلیمان
حسن کے چوری شدہ جانور کی اطلاع دینے والا سلیمان

شارع فیصل تھانے کی انویسٹیگیشن ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔

پولسی کا کہنا ہے کہ شہری حسن کو اس کے عید قرباں کا جانور حوالے کر دیا ہے، جانور چوری کرنے والے کون لوگ تھے، تفتیش جاری ہے۔

karachi

Qurbani

Cow Theft

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div