Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

2 اسرائیلی یرغمالیوں کی نئی وڈیو، تل ابیب سے جنگ بندی معاہدے کی اپیل

عمری میران اور کیتھ سیگل نے مسائل بیان کیے ہیں، مصر کا ثالث وفد مذاکرات کی بحالی کیلئے اسرائیل پہنچ گیا
شائع 28 اپريل 2024 03:09pm

حماس کی قید میں موجود امریکی اور اسرائیلی یرغمالیوں نے اپیل کی ہے کہ اسرائیلی حکومت جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے حماس کے مطالبات تسلیم کرکے معاہدہ کرے۔

حماس نے 64 سالہ کیتھ سیگل اور 46 سالہ عمری میران کی وڈیو جاری کی ہے جس میں اُنہیں اپنی مشکلات بیان کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ کیتھ سیگل بتاتا ہے کہ انہیں سخت نامساعد حالات کا سامنا ہے۔ جہاں انہیں رکھا گیا ہے وہاں بم ہی بم ہیں۔

وڈیو میں کیتھ سیگل یہودیوں کے تہوار ’پاس اوور‘ کی چھٹی کا بھی ذکر کرتے ہیں جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ وڈیو حال ہی میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

دونوں مغویوں کے اہلِ خانہ نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا ہے کہ ان کی رہائی کے لیے حماس سے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ جلد از جلد کیا جائے۔

حماس نے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کے لیے اسرائیل کو نئی تجاویز پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس دوران مذاکرات کا تعطل دور کرنے کے لیے مصر نے ثالث کی حیثیت سے اپنا وفد اسرائیل بھیجا ہے۔

کیتھ سیگل امریکی شہری ہے۔ اسے اس کی اہلیہ ایویوا کے ساتھ یرغمال بنایا گیا تاہم نومبر میں ایویوا کو چھوڑ دیا گیا تھا۔

کیتھ سیگل کے اہلِ خانہ نے ان کی وڈیو منظرِعام پر آنے پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کی رہائی کے کوشش کرتے رہیں گے۔

اسرائیل میں یرغمالیوں کے متعلقین نے ان کی رہائی کے لیے حماس سے معاہدے کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھادیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس کی تجاویز تسلیم کرکے یرغمالیوں کی جلد از جلد رہائی کے لیے معاہدہ کرلیا جانا چاہیے۔

Hamas

FRESH HOSTAGE VIDEO

PRESSURE FOR A TRUCE

EXCHANGE OF CAPTIVES

EGYPTIAN DELEGATION IN ISRAEL

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div