Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

وزیراعظم اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے گیمبیا جائیں گے

دو اور تین مئی کو او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بھی ہو گا
شائع 28 اپريل 2024 07:03pm

وزیراعظم شہباز شریف چار مئی کو گیمبیا میں او آئی سی کے زیر اہتمام ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس کے 15ویں اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا جائیں گے۔

او آئی سی سمٹ چار اور پانچ مئی کو شیڈول ہے، جس میں غزہ کی صورتِ حال سمیت اہم بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف 3 مئی کو افریقی ملک گیمبیا روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی گیمبیا جائیں گے۔

کورونا وبا کے دوران دنیا بھر میں غیر مساوی رویہ دیکھا گیا، وزیر اعظم

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق ’اسلامی سربراہی کانفرنس کے اجلاس میں وزیراعظم غزہ میں نسل کشی، مسئلہ کشمیر، اسلاموفوبیا، دہشت گردی اور دیگر عالمی چلینجز پر بات کریں گے۔‘ ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اسلامی ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دو اور تین مئی کو او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بھی ہو گا جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار شرکت کریں گے۔

OIC summit

PM Shehbaz Sharif

Gambia

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div