Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

غروب ہوتے سورج سے نکلی پراسرار روشنی نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا

ویڈیو بنانے والے کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا
شائع 30 اپريل 2024 07:41pm

غروب آفتاب کے دوران سورج سے خارج ہونے والی ایک پراسرار روشنی نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

امریکہ کی اوریگون اسٹیٹ یونیورسٹی کے ایک فیکلٹی ریسرچ اسسٹنٹ کریگ ہیسلپ اس عجیب و غریب لمحے کو قید کرنے میں کامیاب بھی رہے۔

کریگ امریکی ریاست اوریگون میں ساحلِ سمندر پر سورج غروب ہونے کی ویڈیو بنا رہے تھے۔ انہوں نے جو دیکھا اس پر انہیں یقین نہ آیا۔

دنیا کے 11 عجیب اور غیر یقینی مقامات

اس کے بعد کریگ نے انسٹاگرام پر غروب آفتاب کے دوران عکس بند کی گئی اس سبز روشنی کی تصویر شئیر کی۔

مردہ جسموں کی 5 عجیب اور دل دہلا دینے والی حرکات

اس تصویر کو دیکھ کر کچھ لوگ دنگ رہ گئے، جبکہ کچھ نے اس واقعے کو ”غیر معمولی“ قرار دیا۔

تاہم، کئی صوشل میڈیا صارفین نے اس بات کی وضاحت پیش کرنے کی کوشش کی کہ تصویر میں کیا ہو رہا ہے۔

ایک صارف نے بتایا کہ یہ نایاب سبز فلیش اس وقت رونما ہوتا ہے جب سورج افق سے نیچے ڈوب رہا ہوتا ہے اور صرف اس کا اوپری کنارہ نظر میں رہتا ہے۔

اس عین وقت پر، سورج کے اوپری کنارے میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ ایک چمکیلے سبز یا نیلے رنگ کے برقی سایہ میں تبدیل ہو جائے۔

آسمان پر عجیب وغریب مخلوق کی پرواز سے خوف وہراس

اوریگون لائیو نے رپورٹ کیا کہ میرین میمل انسٹی ٹیوٹ کے عملے کا کہنا ہے کہ انہوں نے سمندر میں رہتے ہوئے ”کثرت سے“ اس چمکتے ہوئے مظہر کو دیکھا ہے۔

ارتھ اسکائی کے مطابق اس نایاب مظہر کو دیکھنے کا بہترین وقت ایک ایسا صاف دن ہے جس میں کوئی کہرا یا بادل افق کی راہ میں رکاوٹ نہ ہو۔

آؤٹ لیٹ کا کہنا ہے کہ ئیہ گرین فلیش صرف سمندر یا ساحل سمندر سے نظر آنے تک محدود نہیں ہے۔ اسے اونچی عمارتوں یا پہاڑی چوٹیوں سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Sunset

Rare Phenomenon