Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

اسلام آباد میں جناح ایونیو پر بڑا شاپنگ مال بنانے والوں کیخلاف کارروائی

ڈائریکٹر سی ڈی اے کو بے نامی پراپرٹی کی منتقلی روکنے کی ہدایت، ایف بی آر نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے
شائع 02 مئ 2024 09:20am

فیڈرل بورڈ آف ایونیو (اینٹی بے نامی زون ون، اسلام آباد) نے عبوری طور پر مین جناح ایونیو، اسلام آباد کی ایک ایسی بے نامی پراپرٹی کو منجمد کیا ہے جو شاپنگ مال کے لیے مختص کی گئی ہے۔ ایف بی آر نے اس پراپرٹی یا اس کے کسی بھی حصے کی ملکیت کی منتقلی روکنے کی خاطر یہ اقدام کیا ہے۔

ذرائع نے روزنامہ بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ ایف بی آر اینٹی بے نامی زون اسلام آباد نے کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ اس پراپرٹی کی منتقلی سے گریز کرے۔ اس سلسلے میں سی ڈی اے کو متعلقہ زون سے باضابطہ ہدایت نام مل چکا ہے۔ ایف بی آر کا متعلقہ زون اس پراپرٹ سے متعلق اپنی تحقیقات جاری رکھے گا۔

اس بے نامی پراپرٹی سے مستفید ہونے والوں اور دیگر فریقوں کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ اس پراپرٹی کی منتقلی کی راہ مسدود کرنے کے لیے سی ڈی اے کو بھی رسمی نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

اینٹی بے نامی پراپرٹیز کے حوالے سے کارروائیوں کے ذیل میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر کے اینٹی بے نامی زون ون، اسلام آباد نے مین جناح ایونیو، سیکٹر 5-6 اسلام آباد کے ایک پلاٹ کو عبوری طور پر منجمد کیا ہے تاکہ اس کی ملکیت کی منتقلی روک دی جائے۔ اس پراپرٹی پر ایک بڑی ریئل اسٹیٹ کمپنی کئی منزل شاپنگ مال بنارہی ہیے۔ اس کی ملکیت درحقیقت کسی اور پارٹی کے پاس ہے۔ بے نامی دار کمپنی کو بھی اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

اظہارِ وجوہ کے نوٹس اور دیگر شواہد کا جائزہ لینے کے بعد کمشنر اینٹی بے نامی زون ون اسلام آباد نے سیکشن 22(3) کے تحت اس بے نامی پراپرٹی کی کو عبوری طور پر منجمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ بے نامی ٹرانزیکشنز (پروہیبیشن) ایکٹ مجریہ 2017 کے سیکشن 22(3) اور سیکشن 5 کے تحت نئے احکامات کے جاری کیے جانے تک متعلقہ پراپرٹی کی منتقلی اور اس منتقلی سے مستفید ہونا ممنوع ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر سی ڈی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ نوٹس اور ہدایت نامے کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائے کہ تاحکمِ ثانی یہ پراپرٹی یا اس کا کوئی حصہ کسی کو منتقل نہ ہو۔ تمام افراد کو اس پراپرٹی کے ٹرانسفر سے مستفید ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

اسلام آباد

shopping mall

FBR ANTI BENAMI ZONE

MAIN JINNAH AVENUE

PROPERTY ATTACHED

TWO SECTIONS