Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

فلسطینیوں کی نسل کشی، کولمبیا نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دے دی

اسرائیل ایک ایسی ریاست ہے جس کا صدر نسل کشی کررہا ہے، صدر کولمبیا
شائع 02 مئ 2024 09:30am
—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے کہا کہ وہ غزہ میں اسرائیل کے اقدامات پر اس کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑ دیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق کولمبیا کے صدر اس سے قبل بھی اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر کڑی تنقید اور بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل پر نسل کشی کا الزام لگانے والے جنوبی افریقہ کے مقدمے میں شامل ہونے کی درخواست کر چکے ہیں۔

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر منعقد ’مارچ‘ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم کل اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دیں گے، اسرائیل ایک ایسی ریاست ہے جس کا صدر نسل کشی کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے واقعات کے سامنے ممالک غیر فعال نہیں ہو سکتے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل نے گستاو پیٹرو پر ”یہودی دشمن اور نفرت سے بھرپور“ ہونے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ کولمبیا کا یہ اقدام حماس کے لیے ایک انعام تھا،

واضح رہے کہ بولیویا نے گزشتہ سال اکتوبر کے آخر میں اسرائیل سے تعلقات منقطع کر لیے تھے جب کہ کولمبیا، چلی اور ہونڈوراس سمیت لاطینی امریکا کے کئی دیگر ممالک نے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے۔

Israel Palestine conflict

Israeli Prime Minister

Israel Gaza War