Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

کچے آم : ذائقے اور صحت کا انمول خزانہ رکھتےہیں

گرمیوں کی سوغات سے لطف اور فائدہ اٹھائیں
شائع 02 مئ 2024 10:06am

موسم گرما کے ساتھ ہی آموں کی آمد کا انتظار شروع ہو جاتا ہے۔ لیکن آموں سے پہلے کچے آموں (کیری) کے شوقین افراد کی بھی کمی نہیں، خصوصا خواتین اسے طرح طرح کے طریقوں سے بنا کر کھانوں میں چٹخارے پیدا کرتی ہیں۔ کبھی اس کا شربت گرمی کی شدت سے بچانے کے لیے تیار کیا جاتا ہے، تو کبھی اس کی چٹنی سے کھانوں کا لطف دو بالا کیا جاتا ہے، یہی نہیں، آم کا مربہ اور اچار تو گرمیوں کی جان ہیں۔

قدرت کی یہ انمول تخلیق صرف ذائقے کی دولت سے مالا مال نہیں ہے، بلکہ اس کے اندرطبی فوائد کا ایک وسیع خزانہ پوشیدہ ہے، جسے جاننا ضروری ہے۔

وزن برقرار رکھتے ہیں

کچے آم میں فائبر کی زیادہ مقدار اور کم کیلوریز پائی جاتی ہیں، جو وزن برقرار رکھنے کے لیے مفید سمجھے جاتےہیں۔

جگر کے لیے اچھے ہیں

کچے آم چھوٹی آنت میں پتے میں بننے والے سیال بائل کو داخل کرتا ہے، جہاں وہ چربی کو جذب کرنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے، اس طرح ہم جگر کے مسائل سے بچ سکتے ہیں۔ اور جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں مدد دیتے ہیں۔

##دل کو مضبوط بنا تے ہیں

کچے آم کی اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات، ٹرائگلیسرائڈز، کولیسٹرول اور ایسڈز کو متوزن بنا کر دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔

##جلد اور بالوں کے لیے مفید ہیں

کچے آم میں موجود غذائی اجزاء، جیسے وٹامن اے، سی، ای، پروٹین، آئرن، اور زنک ہونے کی وجہ سے بالوں اور جلد کے لیے مفید ہیں۔

آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں

کچے آم میں ہائی کیروٹنائڈ ہوتا ہے، جس سے آنکھوں کی بینائی تیز ہوتی ہے۔

قوت مدافعت کو تقویت دیتے ہیں

کچے آموں میں وٹامن ای، سی اور اینٹی آکسیڈنٹ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، جوکہ قوت مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں۔

معدے کے عوارض سے بچاتا ہے

گرمیوں کے موسم میں معدے کے مسائل عام ہیں ۔ کچے آم کا استعمال معدے کے عوارض سے بچاﺅ میں مدد دیتا ہے۔ یہ قبض، ہیضہ، ڈائریا، سینے کی جلن اور متلی کی کیفیت اور بدہضمی سے تحفظ یا ان کا اچھا علاج ثابت ہوتے ہیں۔

دسترخوان

Women

Mango