Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی، وزیر داخلہ

چینی شہریوں کی آمدورفت کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے، وزیر داخلہ
شائع 02 مئ 2024 11:28am

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں واقع چینی قونصل خانے چین کے قونصل جنرل سے ملاقات کی۔

ترجمان وزیر داخلہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور چینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران وزیر داخلہ نے چینی شہریوں کی حفاظت سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ چینی شہریوں کی سکیورٹی بہت عزیز ہے، چینی شہریوں کی آمدورفت کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے، پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔

ترجمان کے مطابق چینی قونصل جنرل نے سکیورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کیا۔

mohsin naqvi

Chinese Counselor General