Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

بچوں کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو کتنی بار سزائے موت سنائی گئی

ملزمان کو مقتول بچوں کے ورثا کو 4،4 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا
شائع 07 مئ 2024 08:11pm

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 2 بچوں کے قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ نے 2 ملزمان کو 2،2 بار سزائے موت سنا دی۔

ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ 4 محمد اقبال خلجی نے مستونگ کے علاقے کردگاپ میں 2 بچوں کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔

کراچی: وکیل قتل کیس میں ملوث 4 مجرمان کو سزائے موت سنا دی گئی

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 2 ملزمان کو 2،2 بار سزائے موت کا حکم دے دیا۔

سزائے موت پانے والوں میں ملزمان زبیر احمد اور شعیب احمد شامل ہیں۔

اپنی بچی کو ناجائز سمجھ کر قتل کرنے والے مجرم کو موت کی سزا سنا دی گئی

ملزمان کو مقتول بچوں کے ورثا کو 4،4 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

بلوچستان

Mastung

Death Penalty

child murder

death row