خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے اسلام آباد ہائیکورٹ داخلے پر پابندی عائد

کمرہ عدالت کے باہر کھڑے پولیس اہلکار نے عدالتی ہدایت کی تصدیق کردی
اپ ڈیٹ 16 مئ 2024 03:04pm

اسلام آباد ہائی کورٹ نے خفیہ اداروں سے منسلک اہلکاروں کے عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے خفیہ اداروں سے منسلک اہلکاروں کے عدالت داخلے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا۔

کمرہ عدالت کے باہر تعینات پولیس اہلکار نے عدالتی ہدایت کی تصدیق کر دی۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ عدالت کی ہدایت ہے خفیہ اداروں سے منسلک افراد کو کمرہ عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے۔

Islamabad High Court

Secret Service Officers

Ban on Islamabad High Court entry