Aaj News

اتوار, جون 16, 2024  
09 Dhul-Hijjah 1445  

کولمبیا کا فلسطین میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

صدر نے ہدایات دی ہیں کہ ہم مغربی کنارے میں رملہ میں کولمبیا کا سفارت خانہ قائم کریں، وزیر خارجہ کولمبیا
اپ ڈیٹ 23 مئ 2024 11:56am

کولمبیا نے فلسطین کے رملہ میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق کولمبیا کے وزیر خارجہ لوئیس موریلو نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر گستاو پیٹرو نے ہدایات دی ہیں کہ ہم مغربی کنارے میں رملہ میں کولمبیا کا سفارت خانہ قائم کریں۔

واضح رہے کہ کولمبیا کے صدر اسرائیی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے سخت ناقد ہیں اور انہوں نے غزہ میں اسرائیل کی مہم کو ”نسل کشی“ قرار دیا ہے۔

یہ اعلان اسی دن سامنے آیا جب آئرلینڈ، ناروے اور اسپین نے اعلان کیا کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں گے، غزہ کے تباہ کن حملے کو 7 ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔

Palestine

Colombo

Colombia