Aaj News

پیر, جون 17, 2024  
10 Dhul-Hijjah 1445  

سعودی عرب اور امارات پاکستان میں سرمایہ کاری ایس آئی ایف سی کے ذریعے کرنا چاہتے ہیں ، وزیراعظم

ے لیے معاہدہ ہوگیا،صوبائی حکومتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، شہباز شریف
اپ ڈیٹ 26 مئ 2024 07:43am

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) میں سب مل کر محنت کررہے ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ ایف ایس آئی ایف سی کی افادیت نے تمام ناقدین کی زبانوں پر تالا لگا دیا، ایس آئی ایف سی پاکستان کی خوشحالی میں قلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سے خطاب کے دران انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، عسکری قیادت نے سرمایہ کاری کے فروغ میں کردار ادا کیا، بیرونی ممالک نے ایس آئی ایف سی کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کے پی اور دیگر صوبے ایس ایف سی پر اعتماد کرتے ہیں، سعودی عرب اور یواےای چاہتے ہیں تمام سرمایہ کاری ایس آئی ایف سی کے ذریعے ہو، ہم چاہتے ہیں کہ دنیا کے ہر کونے میں پاکستان کی عزت ہو، ڈیڑھ ماہ پہلے وزارتوں سے کہا تھا کہ متعلقہ ایکسپورٹس کی خدمات لیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیزیشن کیلئے معاہدہ ہوگیا ہے، ایف بی آر کیلئے غیرملکی فرم کی خدمات حاصل کرلی ہیں، پاکستان میں کھربوں روپے کے خزانے ہیں، ریکوڈک پر بلوچستان کو اعتماد میں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای نے 10 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کا خود اعلان کیا، شہزادہ محمد بن سلمان بھی پاکستان کی مدد کو تیار ہیں، سعودی عرب تیار ہے، ہم ہماری طرف سے تیاری ہونے ہے، جو کام کرے گا وہ ہمارے سروں کا تاج ہوگا، وزیراعظم جو اس معاملے میں سستی دکھائے گا تو وہ ہماری ٹیم میں نہیں ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ قائد اعظم کے فرمان کی لاج رکھنے کیلئے آج عمل کا دن آگیا، ہم نے محنت کر کے اپنے ماضی کی کوتاہیوں کی تلافی کرنا ہے، میں نے کہا کہ ہم کشکول توڑ رہے ہیں، آج میں بھائی کے سرمایہ کاری کیلئے آیا ہوں، آئیں ایک قوم بن جائیں، پاکستان کو خوشحالی اور ترقی کا ملک بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک کھٹن سفر ہے، کانٹوں کے بغیر پھول کبھی پیدا نہیں ہوتا، ہم نے روکھی سوکھی کھانی ہے، وزیراعظم ترقی چاہتے ہیں تو کانٹوں کے راستے سے گزرنا ہوگا، کوئی جادو ٹونہ کام نہیں آئےگا،

وزیراعظم شہباز شریف کی زرصدارت ایس آئی ایف سی کا دسواں اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا ، جس میں شرکت کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔

ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی مداخلت پر وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اپیکس کمیٹی میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

وزیر اعظم نے چینی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی دعوت دے دی

اجلاس میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، تمام متعلقہ وزرا، تمام وزرائے اعلیٰ، چیف سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ افسران کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

علی امین گنڈا پور نے خیبرپختونخوا کے وزراء کی تبدیلی کا عندیہ دے دیا

خیال رہے کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو نظر انداز کیا گیا تھا۔ جس پر پی ٹی آئی نے شدید تنقید کی تھی۔

اسلام آباد

خیبر پختونخوا

cm kpk

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

governor kpk

faisal kareem kundi

sifc

Special Investment Facilitation Council (SIFC)

Sindh Apex Committee Meeting

Investment Conference