Aaj News

پیر, جون 17, 2024  
10 Dhul-Hijjah 1445  

ایف بی آر کی جانب سے بند کی گئی موبائل سم بحال کرنے طریقہ

اگر آپ بھی موبائل سم ایف بی آر نے بند کردی ہے تو اس ے بحال کرنے کے دو طریقے ہیں
اپ ڈیٹ 25 مئ 2024 02:20pm

اگر آپ کی سم بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے بلاک کردی گئی ہے تو پریشان ہونے کی ضرروت نہیں، یہ سم دوبارہ بحال کرائی جاسکتی ہے۔

نجی ویب سائٹ کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے بند کی گئی موبائل سمز کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے بعد متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کے ذریعے بحال کرایا جاسکے گا۔

ویب سائٹ کے مطابق ایسے کیسز بھی ہیں جن میں نان فائلرز نے سمز بلاک ہونے کے بعد ریٹرن تو جمع کرا دئے، لیکن اب وہ اپنی سمیں بحال کرانا چاہتے ہیں۔

ویب سائٹ نے بتایا کہ ایف بی آر کی جانب سے بلاک کی گئی موبائل سم بحال کرانے کے دو طریقے ہیں۔

آسان طریقہ یہ ہے کہ ایف بی آر کو اس کی ہیلپ لائن کے ذریعے مطلع کیا جائے کہ ٹیکس ریٹرن فائل کر دیا گیا ہے، تصدیق کے بعد بلاک شدہ سم کو 48 گھنٹوں میں بحال کر دیا جائے گا۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ریجنل ٹیکس آفس کے متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو سے رجوع کیا جائے، جس کے پاس انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے حوالے سے دائرہ اختیار ہے۔

نان فائلر اس متعلقہ ٹیکس آفس جائے جہاں وہ رجسٹرڈ ہے اور اپنے موبائل فون سم کو بحال کرنے کے لیے ریٹرن فائل کرنے کے بارے میں مطلع کرے۔

ایف بی آر کے مطابق مذکورہ افراد کے حوالے سے موبائل سمز اس وقت تک بلاک رہیں گی جب تک کہ ایف بی آر یا کمشنر ان لینڈ ریونیو اسے بحال نہ کرے۔

انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 114 بی کے تحت، انکم ٹیکس جنرل آرڈر میں مذکور شخص پر دائرہ اختیار رکھنے والا بورڈ یا کمشنر موبائل فون، موبائل فون سمز،م بجلی اور گیس کے کنکشن بحال کرنے کا حکم دے سکتا ہے، ان صورتوں میں کہ وہ مطمئن ہو کہ ریٹرن فائل کر دیا گیا ہے یا مذکورہ شخص آرڈیننس کی دفعات کے تحت ریٹرن فائل کرنے کا اہل یا ذمہ دار نہیں تھا۔

mobile sim

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)

How to activate FBR blocked Sim