Aaj News

پیر, جون 17, 2024  
10 Dhul-Hijjah 1445  

لاہور میں فائرنگ سے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ایک شخص جاں بحق

مقتول کی شناخت وحید بٹ کے نام سے ہوئی، جو چند روز قبل ہی جیل سے رہا ہوکر آیا تھا، پولیس
اپ ڈیٹ 26 مئ 2024 06:42pm

لاہور میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے، مقتول وحید بٹ پر تھانہ ہربنس پورہ میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج تھے جبکہ پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔

ہربنس پورہ فتح گڑھ کا رہائشی وحید بٹ اپنے ایک دوست کے ساتھ گلشن پارک روڈ جارہا تھا کہ اس دوران پہلے سے گھات لگائے بیٹھے مسلح افراد نے اس پر حملہ کردیا جس سےوہ زخمی ہوگیا۔

وحید بٹ جان بچانے کے لیے زخمی حالت میں علی رضا نامی ایک شہری کے گھر میں گھس گیا، مسلح افراد بھی وحید کے پیچھے گھر میں داخل ہوگئے اور انہوں نے وحید بٹ پر اندھا دھند فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

ڈیفنس میں سیلون مالکن پر فائرنگ

پولیس کے مطابق وحید بٹ چند روز پہلے ہی جیل سے رہا ہوکر آیا تھا، اس پر قتل، اقدام قتل اور اغواء جیسے سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات درج تھے۔

لاہور میں پولیس مقابلہ: 3 ڈاکو اپنے ’ساتھیوں کی فائرنگ‘ سے زخمی، 2 فرار ہوگئے

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی یہ واردات دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے تاہم تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھ کر تفتیش کی جارہی ہے۔

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے جبکہ مقتول کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔

firing

lahore

lahore police

Punjab police