ٹیسٹ میں کم نمبر لانے پر ماں نے بیٹی کو ہائی وے پر پھینک دیا

بیٹی کے ساتھ بدسلوکی پر پولیس کی جانب سے کارروائی کا فیصلہ
شائع 28 مئ 2024 11:01pm

اٹلی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنی 16 سالہ بیٹی کو لاطینی زبان کے مضمون میں کم نمبر لانے پر روم کی ایک بڑی شاہراہ پر گاڑی سے نیچے پھینک دیا۔

اٹلی کے اخبار کے مطابق خاتون کے اپنی بیٹی کے ساتھ بدسلوکی پر پولیس کی جانب سے کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گشت پر مامور پولیس نے لڑکی کو روم کے گرد شاہراہ کے کنارے پر چلتے دیکھا اور اسے پولیس اسٹیشن لے گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی نے دیگر مضامین میں 10 میں سے 9 نمبرز حاصل کیے، لیکن وہ لاطینی زبان کے مضمون صرف پانچ نمبر حاصل کرسکی۔

بچی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور اس کی والدہ کے درمیان بحث چل رہی تھی، اس دوران والدہ کو غصہ آیا اور انہوں نے میرا ہاتھ پکڑ کے مجھے گاڑی سے اتار دیا۔

پولیس نے 40 سالہ خاتون کے خلاف بیٹی کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں معاملہ عدالت میں بھیج دیا۔