Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

کورین نوڈلز انتہائی تیکھے، ڈنمارک نے ہیلتھ وارننگ جاری کردی

تین برانڈز مارکیٹ سے نکلوانا شروع کردیا، فوڈ اتھارٹی کا عوام کو تیکھے نوڈلز استعمال نہ کرنے کا مشورہ
شائع 12 جون 2024 03:20pm

ڈنمارک میں جنوبی کوریا کے معروف نوڈل برانڈ کے خلاف انتہائی تیکھا ہونے کی بنیاد پر ہیلتھ وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

ایک بیان میں وزارتِ صحت نے بتایا کہ سیمیانگ کے تین فلیورز میں مرچوں کا تناسب خطرناک حد تک زیادہ ہے۔ اِتنے تیکھے نُوڈلز سے صحتِ عامہ کے لیے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ فوڈ اتھارٹی نے کورین نوڈلز کے تین برانڈ مارکیٹ سے نکلوانا شروع کردیا ہے۔

وزارتِ صحت نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس برانڈ کے تین کلیدی فلیورز استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ ان میں مرچوں کا تناسب بہت زیادہ ہے۔

ہیلتھ وارننگ میں کہا گیا ہے کہ غیر معمولی تیکھے پن سے جسم کو وہی نقصان پہنچ سکتا ہے جو زہریلی اشیا کے کھانے سے پہنچتا ہے۔

واضح رہے کہ آج کل پاکستان میں بھی کورین نُوڈلز خاصے تیکھے ہونے کی بنیاد پر تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :

کہیں آپ کینسر کا باعث بننے والے بھارتی مسالحے تو نہیں کھا رہے؟

نیپال میں غیر معیاری بھارتی مصنوعات پر پابندی، نئی دہلی کا ردعمل

بچوں کو لالی پاپ اور دیگر اشیاء نہ کھانے دینے کا مشورہ ھمیر رانا

KOREAN NOODLES

ETREMELY SPICY

HEALTH WARNING

ADVERSE EFFECTS