Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

کوئٹہ: گاڑی چوری کا الزام، گرفتار ایس ایچ او اور ڈرائیور عدالت میں پیش

عدالت نے ملزمان کو دو روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا
شائع 13 جون 2024 04:55pm

گاڑی چوری کے الزام میں گرفتار ایس ایچ او اور ان کے سرکاری ڈرائیور کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا معزز عدالت نے دونوں کو دو روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

پولیس کے مطابق سول لائن پولیس نے چوری کے الزام میں گرفتار ایس ایچ او ملک آصف اور اس کے سرکاری ڈرائیور کو جوڈیشل مجسٹریٹ 10 کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔

پولیس کی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا پر معزز عدالت کے جج نے دونوں ملزمان کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

واضح رہے کہ دونوں اہلکاروں کو بدھ کے روز ایک شہری کی چوری شدہ گاڑی کار پارکنگ سے برآمد ہونے پر کار پارکنگ کے مالک کی نشاندہی پر دونوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا تھا اور پہلے سے گاڑی چوری ہونے کے درج ایف آئی آر میں دونوں کے نام بھی شامل کر دیئے گئے تھے ۔

quetta

robbers

Balochistan Police