Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

بھارت کی مشہور سائی فائی فلم ’کالکی‘ بھی چوری کی نکلی

کورین آرٹسٹ نے تصویر اپنے یوٹیوب چینل پر 10 سال قبل اپ لوڈ کی تھی
شائع 13 جون 2024 09:35pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بالی ووڈ کی ایک اور چوری سامنے آگئی، لیکن اس بار انہوں نے کوئی پاکستان گانا نہیں, بلکہ مشہور جنوبی کورین آرٹسٹ کا ایک خصوصی آرٹ ورک چوری کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کورین فلمی اینیمیشنز کے ماہر ’سنگ چوئی‘ نے نئی آنے والی بھارتی فلم ’کالکی 2898 AD‘ میں ان کا کام چرانے پر ہدایت کار پر چوری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ سنگ چوئی نے الزام عائد کرتے ہوئے باقاعدہ ثبوت بھی پیش کیا۔

معروف آرٹسٹ سنگ چوئی کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھارتی فلم کالکی اور اپنے آرٹ ورک کا تصویری کولاج فریم شئیر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ ان کی منظوری کے بغیر فلم بنانے والوں ان کے کام کو استعمال کیا ہے جو قابلِ تضحیک ہے۔

سنگ چوئی نے یہ اینیمیشن اپنے یوٹیوب چینل پر 10 سال قبل اپ لوڈ کی تھی۔ مذکورہ تصویر میں کالکی اور سنگ چوئی کا کام حیران کن طور میچ کر رہا ہے۔

خیال رہے فلم کالکی 2898 AD ہدایت کار ناگ اشون کی ہدایتکاری میں بنی ہے۔ مذکورہ فلم میں امیتابھ بچن, پرابھاس، ڈپیکا پڈوکون اور حسن کمال اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

Bollywood

Indian Film Kalki

Steal Idea of Korean artist