Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

ہمسایہ ممالک سے ’جبری واپس بھیجے گئے‘ پناہ گزینوں کا خاص خیال رکھا، طالبان سپریم لیڈر

شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ کا تاجروں کو افغانستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
شائع 14 جون 2024 11:35pm
افغانستان میں طالبان کے سپریم لیڈر شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ ۔۔فوٹو۔۔۔فائل
افغانستان میں طالبان کے سپریم لیڈر شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ ۔۔فوٹو۔۔۔فائل

افغانستان کی عبوری حکومت نے عید الاضحی ٰ کے موقع پر طالبان کے سپریم لیڈر شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ کا عید کا پیغام جاری کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک سے ”جبری طور پر واپس بھیجے گئے“ پناہ گزینوں کا خاص خیال رکھا گیا ہے، ”مجاہدین“ شناخت ، نقل و حمل ، صحت اور زمین کی تقسیم میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

طالبان کے سپریم لیڈر شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے اپنے پیغام میں افغانستان میں شریعت پر مبنی نظام کے قیام کی تعریف کرتے ہوئے تعمیر نو، زراعت اور معاشی ترقی میں پیش رفت کو اجاگر کیا۔

انھوں نے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو افغانستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ امارت اسلامیہ ان کی سلامتی اور حقوق کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

اپنے پیغام میں ہیبت اللہ اخوندزادہ نے یتیموں، بیواؤں اور معذوروں سمیت معاشرے کے کمزور طبقوں کی دیکھ بھال کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے امیر افغانوں پر زور دیا کہ وہ ضرورت مندوں کی مدد کریں۔

طالبان سپریم لیڈر نے امارت اسلامیہ کے اداروں کی جانب سے عوام کی خدمت اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے خاص طور پر اسلامی ممالک کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات قائم کرنا چاہتی ہے۔

بشام حملے پر افغانستان کا مؤقف پھر تبدیل، چین سے تعلقات خراب ہونے کا الزام پاکستان کے سر

ہیبت اللہ اخوندزادہ نے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ اس طرح کے مظالم کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کریں۔

افغانستان کے غیرپشتون طالبان نے بغاوت کا اعلان کردیا

انہوں نے اعلان کیا کہ افغانستان میں بھیک مانگنے سے نمٹنے کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں اور ہزاروں ضرورت مند افراد کو امارت اسلامیہ سے مدد مل رہی ہے۔

afghanistan

afghan taliban

Pakistan Afghanistan Border