Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں بڑا اضافہ کر دیا

نیپرانےٹیرف میں اضافےکافیصلہ وفاقی حکومت کوبھجوادیا
شائع 14 جون 2024 11:32pm

نیپرا نے بجلی کےبنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے بجلی کے ٹیرف میں 5.72 روپےفی یونٹ کا اضافہ کر دیا۔ اضافے کی منظوری مالی سال 2024-25 کے لیےدی گئی ہے۔

نیپرانےٹیرف میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کوبھجوادیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کا کہا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق اوسط بنیادی ٹیرف بڑھ کر 35.50 روپےفی یونٹ ہوجائےگا لیکن بجلی کی قیمت میں ایک ساتھ اضافہ ہوگا یا مرحلہ وار کیا جائے اسکا فیصلہ کابینہ کرے گی ۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 7.50 روپے فی یونٹ تک بڑھایاتھا، گذشتہ مالی سال بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.91 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا تھا۔

رواں مالی سال 2023-24 کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں یکمشت اضافہ کیا گیا تھا ۔ مالی سال 2022-23 میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ 3 مراحل میں کیا گیا تھا۔

nepra

electricity prices