Aaj News

جمعہ, ستمبر 13, 2024  
08 Rabi ul Awal 1446  

ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی درست پیشگوئی کرنے والے پادری کی ویڈیو وائرل

پادری نے مزید کیا انکشافات کئے؟
شائع 14 جولائ 2024 11:05pm

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک عیسائی پادری کی پرانی ویڈیو دوبارہ وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی پیشگوئی کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو تین مہینے پہلے پوسٹ کی گئی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے دائیں کان کے اوپری حصے میں اس وقت گولی لگی جب مشتبہ شوٹر نے پنسلوانیا میں ان کی انتخابی ریلی میں متعدد گولیاں چلائیں۔

حملے کے چند گھنٹے بعد، کئی ایکس صارفین نے برینڈن بگس کی ویڈیو کا کلپ پوسٹ کیا جو اس سے قبل 15 مارچ 2024 کو یوٹیوب پر شیئر کی گئی تھی۔

بگس نے ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ خدا نے انہیں بہت سی چیزوں کے بارے میں بتایا جو آنے والے وقت میں امریکہ میں ہونے والی ہیں۔ ’خدا نے کہا، میں نے امریکہ کو ابھی بخشا نہیں ہے‘۔

ویڈیو میں بگس کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ، ’میں نے ان کی (ڈونلڈ ٹرمپ) کی زندگی پر ایک (حملے کی) کوشش دیکھی، یہ گولی ان کے کان کے پاس سے اڑ کر ان کے سر کے اتنی قریب آگئی کہ اس سے ان کے کان کا ڈرم پھٹ گیا، اور میں نے دیکھا کہ وہ اس دوران گھٹنوں کے بل گر گئے اور رب کی عبادت کرنے لگے‘۔

ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں بھاری اچھال، کرپٹو کرنسی کی دنیا میں زلزلہ

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے انہیں صدارت جیتتے بھی دیکھا‘۔

بگس نے صدارتی انتخابات کے بعد امریکہ میں معیشت کے کریش ہونے کی بھی پیشگوئی کی تھی۔

انہوں نے کہا، ’میں نے اس کے فوراً بعد ایک عظیم اقتصادی حادثے کو دیکھا، جو ملکی تاریخ کا بدترین ہوگا۔ خدا نے مجھے بتایا کہ یہ ایک بہت بڑا تاریک وقت ہوگا‘۔

بگس نے یہ بھی کہا کہ میں نے اوول آفس میں ٹرمپ اور دیگر کو رب کو پکارتے ہوئے دیکھا اور ملک سے مالیاتی بحران ختم ہو گیا اور خدا کی برکت سے امریکہ واپس اپنی جگہ آ گیا۔

ٹرمپ پر گولی چلانے سے پہلے حملہ آور کے الفاظ کیا تھے؟

خیال رہے کہ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ اس وقت ہوا جب وہ ہفتہ ایک ریلی میں خطاب کر رہے تھے۔

گولی چلنے کے بعد ٹرمپ کے چہرے پر خون دیکھا گیا،سیکرٹ سروس کے مطابق ایک گولی ان کے دائیں کان کے اوپری حصے میں لگی تھی۔

Donald Trump

Attack on Donald Trump

Prophecy