Aaj News

جمعرات, ستمبر 12, 2024  
08 Rabi ul Awal 1446  

خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کا شکار، مقدمہ درج، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

خلیل الرحمان قمرکو آمنہ عروج نامی خاتون نے ڈرامہ بنانے کا جھانسہ دیکر اپنے گھربلایا تھا
شائع 21 جولائ 2024 06:11pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو اغوا کے بعد تاوان وصول کرکے چھوڑ دیا گیا ہے۔ جبکہ ڈرامہ نگار نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے پر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے خاتون سمیت 4 ملزمان کو دھرلیا ہے۔

معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر بھی ہنی ٹریپ ہوگئے، آمنہ عروج نامی خاتون نےخلیل الرحمان کوگھربلا کرساتھیوں کےہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا اورلوٹ لیا، آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے خاتون سمیت چارملزم گرفتارکر کےواقعہ کی تفتیش شروع کردی۔

ڈرامہ نگاراورمعروف رائٹرخلیل الرحمان قمرکوآمنہ عروج نامی خاتون نے ڈرامہ بنانے کا جھانسہ دیکراپنے گھربلایا۔خلیل الرحمان کمرے میں بیٹھے ہی تھے کہ 7 سے 8 مسلح افراد داخل ہوئے۔ خلیل الرحمان کی آنکھوں پرپٹی باندھی اورتشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزمان نے خلیل الرحمان کوگاڑی میں بیٹھایا اورایک کروڑ روپےکا مطالبہ کیا۔ گن پوائنٹ پران سے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزاربھی نکلوالیے۔ نقدی، پرس، موبائل اور قیمتی گھڑی بھی چھین لی۔

ایف آئی آرکےمطابق خلیل الرحمان کوکہا گیا تمھیں مارنےکا حکم ہے۔ کلمہ پڑھ لو اورایک فائرپاؤں کےقریب مارا گیا۔آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے ہنی ٹریپ کرنےوالی خاتون سمیت چار ملزمان کو پکڑ لیا جبکہ استعمال کی گئی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ سے متعلق مزید چھان بین کی جارہی ہے۔

خلیل الرحمان قمر کا صبا قمر کے ساتھ کام کرنے سے انکار

واضح رہے معروف ڈرامہ نگار اپنے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔

جبکہ خلیل الرحمن قمر اس کے علاوہ بھی تنازعات کی زد میں رہ چکے ہیں، ماروی سرمد سے ٹالک شو کے دوران لڑائی ہو یا پھر حالیہ دنوں میں ساحل عدیم کے تنازع میں خاتون پارٹیسمنٹ پر برہمی کا اظہار ہو، وہ توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

kidnapping

Punjab police

Ransom

khaleel ur rehman qamar