Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

رات کو گرل فرینڈ سے ملنے جانا اچھی بات نہیں، متھیرا کا خلیل الرحمان کو مشورہ

ان کی جگہ میں ہوتی تو صبح کے وقت نکلنا بہتر سمجھتی، ماڈل
شائع 26 جولائ 2024 06:37pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

معروف میزبان و ماڈل متھیرا کا ڈرامہ نگار خلیل الرحمان کے اغواہ ہونے والے واقعے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

متھیرا کی جانب سے ایک یوٹیوبر کو انٹرویو دیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ خلیل الرحمان کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا وہ نہیں ہونا چاہیئے تھا۔ جو کچھ بھی ہوا غلط ہوا۔

کس کے کہنے پر اغوا کیا؟ خلیل الرحمن قمر نے نام بتا دیا

میزبان متھیرا نے کہا کہ انہیں مذکورہ واقعے کا مکمل طور پر علم نہیں مگر انہوں نے ایسا ضرور سنا کہ خلیل الحمان بیچ رات ایک خاتون سے ملنے گئے تھے جہاں انہیں اغوا کرلیا گیا تھا اور تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔

ماڈل کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمان کا رات گئے ایک خاتون سے ملاقات کے لیے جانا اچھی بات نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اگر انہیں رات کے وقت کسی پراجیکٹ کی آفر کے لیے بلایا جائے گا تو وہ ہر گز رات کو نہیں جائیں گی بلکہ صبح یا دن کے اوقات میں جانا بہتر سمجھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں رات کے اپنے باپ کے لیے بھی گھر سے نہ نکلیں۔

متھیرا نے خلیل الرحمٰن قمر کا نام لیے بغیر کہا کہ رات کو چار بجے اپنی گرل فرینڈز سے ملنا بھی بدتمیزی ہوتا ہے، ایسے وقت میں نہیں ملنا چاہیے۔

واضح رہے رائٹر و ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کچھ روز قبل رات کے وقت لاہور میں ایک خاتون سے ملنے گئے تھے، جہاں مبینہ طور پر انہیں اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

انہیں ڈرامہ بنانے کے بہانے اغوا کرکے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور ان سے پیسے بھی چھین لیے تھے۔

بعد ازاں پولیس نے گینگ کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے خلیل الرحمان کو اغوا کرنے والی مرکزی ملزمہ خاتون آمنہ عروج سمیت دیگر افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔

Mathira

Khalil ur Rehman Qamar