Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

کس کے کہنے پر اغوا کیا؟ خلیل الرحمن قمر نے نام بتا دیا

مجھے بس اپنی بیوی اور بیٹیوں کی فکر تھی، ڈرامہ نگار
شائع 25 جولائ 2024 04:29pm

رائٹر اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کو کس نے اغوا کیا؟ ڈرامہ نگار نے خود نام بتا دیا۔

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں خلیل الرحمن قمر نے اپنے اغوا سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں شروع میں اغوا کی ایف آئی آر اس لیے درج نہیں کروانا چاہتا تھا کیونکہ اغوا کاروں نے نعمان اعجاز اور صبا قمر کا نام لیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ مجھے نعمان اعجاز سے نفرت ہے، لیکن ان کے اداکاری کا میں فین ہوں جبکہ صبا قمر سے بھی اختلافات ہونے کے باوجود مجھے ان کی اداکاری پسند ہے ۔ اغوا کار اس طرح کی باتیں کرکے مجھے الجھن میں ڈالنا اور میرے دماغ اور اعصاب کو متاثر کرنا چاہتے تھے۔ لیکن میں جانتا تھا کہ یہ وہ لوگ نہیں جو اس طرح کا کام کریں۔

خلیل الرحمن قمر کا مزید کہنا تھا کہ میں جانتا کہ مجھےاغوا کرنے والوں کا کیا مقصد تھا۔ مجھے بس اپنی بیوی اور بیٹیوں کی فکر تھی۔ اغوا کاروں نے جب تشدد کیا تو ان کو کہا کہ مجھے مارنا ہے تو مار ڈالو۔

ڈرامہ نگار نے اس بار کا بھی شکوہ کیا کہ میرے اغوا کے واقعے کے دوران لاکھوں بھارتی مداحوں کی سپورٹ نے حیران کردیا جبکہ اس کے بالکل برعکس پاکستان میں مجھے لوگوں کی طنزیہ باتوں اور نفرت کا سامنا کرنا پڑا۔

kidnapped

Khalil ur Rehman Qamar