Aaj News

پیر, ستمبر 09, 2024  
04 Rabi ul Awal 1446  

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد بہو اور بیٹے کا پیغام جاری

میرے والد کا خواب پورا ہوا، بیٹا
شائع 31 جولائ 2024 04:22pm

اسرائیلی حملے میں حماس کے مارے گئے رہنما اسماعیل ہنیہ کے بیٹے اور بہو کا ان کی شہادت کے بعد ویڈیو پیغام سامنے آیا، میں جس میں انہوں نے اسماعیل ہنیہ کی موت کو باعث فخر قرار دیا ہے۔

اسماعیل ہنیہ کی بہو نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج میرے سسر شہدا میں شامل ہوگئے، غم بہت بڑا ہے، آنکھیں اشکبار ہیں، دل ان کی جدائی میں غمزدہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے خدا ہماری قمست بدلے گا اور ہمیں بہتر حالات عطا کرے گا، قوم کے قائد کو الوداع کہتے ہیں۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید، نماز جنازہ کل صبح تہران میں ادا کی جائے گی

اسماعیل ہنیہ کے بیٹے عبدالسلام نے والد کی شہادت پر کہا میرے والد ہر روز شہادت محسوس کرتے تھے، ہمیں ان پر فخر ہے اور ہم اپنا سر اونچا رکھتے ہیں، میرے والد کا وہ خواب پورا ہوا جس کا انہوں نے خواب دیکھا تھا۔

حماس کے سربراہ کو ایران کے شہر تہران میں شہید کیا گیا ہے، ایرانی ٹی وی کے مطابق ان کی رہائش گاہ کو علی الصبح نشانہ بنایا گیا، حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔

اسماعیل ہانیہ کون تھے اور اسرائیل حماس کے رہنما سے کیوں خوفزدہ رہتا تھا؟

حماس نے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا ان کے سربراہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے، وہ ان دنوں ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے ایران میں مقیم تھے۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ کے دوران حماس کے سربراہ کے خاندان کے درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں، جن میں ان کے بھائی، بیٹے، بہو اور پوتے پوتیاں بھی شامل ہیں۔

Iran

Ismail Haniyeh

ISRAELI MISSILE ATTACK