کرک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید

تھانہ تخت نصرتی کے ایس ایچ او طارق خان کی لاش تصیل تخت نصرتی ہسپتال منتقل کردی گئی
شائع 05 اگست 2024 01:57pm

کرک: سرکی لواغرمیں پولیس چھاپےکےدوران مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او طارق خان شہید ہوگئے۔

پولیس نے تصدیق کی کہ فائرنگ میں تھانہ تخت نصرتی کے ایس ایچ او شہید ہوئے ہیں۔ پولیس نے پولیس کی بھاری نفری نے پورے علاقے کا گھیراؤ کرلیا اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

ایس ایچ او طارق خان کی جسد خاکی پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل تخت نصرتی ہسپتال منتقل کردی۔

پاکستان

shooting