Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
30 Jumada Al-Awwal 1446  

پیرس اولپمکس میں ’سیاسی نعرے‘ پر افغان خاتون کھلاڑی نااہل قرار

منیزہ تالاش نے کیپ پہنی ہوئی تھی جس پر "فری افغان ویمن" درج تھا
شائع 10 اگست 2024 01:17pm

پیرس اولمپکس میں پناہ گزینوں کی اولمپک ٹیم کی افغان خاتون رکن منیزہ تالاش کو سیاسی نظریے کا اظہار کرنے پر نااہل قرار دے دیا گیا۔

افغانستان کی خاتون بریک ڈانسر منیزہ تالاش پہلی ایتھلیٹ ہیں جو پیرس اولمپکس میں حصہ لینے والی پناہ گزینوں کی اولمپک ٹیم کا حصہ تھیں۔

جمعہ کے روز مقابلے کے پری کوالیفائر میں اپنے بریک روٹین کے دوران انہوں نے ایک اسکارف نما کیپ (cape) پہنی ہوئی تھی جس پر ”فری افغان ویمن“ درج تھا جس کے بعد انتظامیہ نے انہیں نااہل قرار دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

منیزہ تالاش اسپین میں رہتی ہیں اور نیدرلینڈز کی انڈیا سردجو سے پری کوالیفائر کے دوران ہلکے نیلے رنگ کا کیپی پہنا ہوا تھا۔ خیال رہے کہ اولمپکس میں کھیل کے میدان اور پوڈیم پر سیاسی نعروں اور بیانات پر پابندی ہے۔

ورلڈ ڈانس اسپورٹ فیڈریشن نے بعد میں تصدیق کی کہ منیزہ تالاش کو ”ان کے لباس پر سیاسی نعرہ لگانے پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔“

رواں سال پیرس گیمز تیسرا اولمپکس ایونٹ ہے جہاں پناہ گزینوں کی ایک ٹیم حصہ لے رہی ہے، جس میں 37 کھلاڑی 12 مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ افغانستان کی نمائندگی تین خواتین اور تین مردوں کے دستے نے کی۔

paris olympics

Afghan Immigrants

AFGHAN REFUGESS

paris olympics 2024