Aaj News

اتوار, اکتوبر 13, 2024  
09 Rabi Al-Akhar 1446  

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی کی شرکت مشکوک

انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا
شائع 12 اگست 2024 09:07am

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی سریز میں شرکت مشکوک ہو گئی۔

دی 100 لیگ میں رن لینے کے دوران بین اسٹوکس زخمی ہوگئے، زخمی ہونے کے بعد اسٹریچر نہ ہونے کی وجہ سے بین اسٹوکس کو پیدل ہی چل کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔

بین اسٹوکس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی چوٹ کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

مانچسٹر اورجنل کے خلاف ناردن سپر چارجرز کی جانب سے سنگل لیتے ہوئے بین اسٹوکس انجرڈ ہوئے، اب ان کی اسکین کے بعد ہی واضح صورتحال سامنے آسکے گی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا، پہلے ٹیسٹ میں اب کپتان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

london

England

test series

Ben Stokes

england cricket team

the hundred league

The Hundred Men's Competition

england vs sri lanka