گاندھی کے بندر 4 ہونے کا انکشاف، چوتھے کا کیا کام تھا؟
بھارت کے عظیم رہنما موہن داس کرم چند گاندھی کے تین بندروں کے بارے میں تو آپ نے سُنا ہی ہوگا۔ ایک کہتا تھا بُرا مت دیکھو، دوسرا کہتا تھا بُرا مت کہو اور تیسرا کہتا تھا بُرا مت سنو۔ اب معلوم ہوا ہے کہ بندر تین نہیں چار تھے۔ چوتھا بندر کیا کہتا تھا، یہ جاننا آپ کے لیے بھی دلچسپ ہوگا۔
تین بندروں کا معاملہ اصلاً گاندھی جی کا نہیں تھا۔ یہ سولھویں صدی کے جاپان کا ایک مشہور مقولہ تھا جو دراصل کنفیوشیس کوڈ کا حصہ تھا۔
چوتھا بندر، سیزارو، تھا جو کہتا تھا کہ کچھ بھی بُرا مت کرو۔ گاندھی جی نے کنفیوشیس کوڈ کے اِن بندروں کو بھارت میں بے مثال مقبولیت سے ہم کنار کیا۔
نکو، جاپان میں توشو گو کے مقبرے کے دروازے پر اِن چار بندروں کے ”فرمودات“ پر مبنی کندہ کاری کو اب بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ جاپان میں یہ فلسفہ چین سے آٹھویں صدی عیسوی میں آیا تھا۔
عظیم چینی فلسفی کنفیوشیس کی اخلاقی تعلیمات میں بُرائی سے بچنے کے حوالے سے جو ہدایات درج تھیں اُنہیں بعد میں اختصار کے ساتھ بیان کرنے کا رجحان عام ہوا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔