Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

جموں و کشمیر بھارت کا ہے، سمجھوتا نہیں ہوسکتا : بھارتی وزیرِخارجہ

پاکستان سے تعلقات کی نوعیت نئے سِرے سے متعین کرنا پڑے گی، تقریب سے ایس جے شنکر کا خطاب
شائع 30 اگست 2024 08:18pm

بھارت نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے اشو پر اب کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔ اُس کی خصوصی یا جداگانہ حیثیت ختم ہوچکی ہے۔ یہ بات جمعہ کو نئی دہلی میں ایک کتاب کی تقریبِ پذیرائی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرِخارجہ ایس جے شنکر نے کہی۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ایس جے شنکر نے بھارتی پالیسی میں تبدیلی کو بیان کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ بھارت اب پاکستان سے غیر مشروط مذاکرات نہیں کرسکتا۔ اُسے پاکستان سے اپنے تعلقات کی نوعیت بھی طے کرنی ہے اور یہ بھی دیکھنا ہے کہ مذاکرات کب کیے جاسکتے ہیں اور کب نہیں۔

ایس جے شنکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کسی بھی بیان یا عمل کا جواب دیتے وقت اُس کے ممکنہ اثرات کے بارے میں بھی دیکھا اور سوچا جائے گا۔ بھارت اب کسی بھی معاملے میں غیر فعال نہیں رہے گا۔

ایس جے شنکر نے کہا کہ بنگلا دیش کے معاملات بے قابو ہوچکے ہیں۔ جب سے شیخ حسینہ واجد کی حکومت ختم ہوئی ہے، بنگلا دیش میں نراجیت ہے۔ انتشار دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے۔

انڈیا ٹوڈے نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ بھارت کے مفادات سے متعلق اظہارِ خیال کرتے وقت ایس جے شنکر لگی لپٹی رکھنے کے قائل ہیں نہ عادی۔ وہ بھارتی پالیسی کو بیان کرنے کے لیے واضح انداز اختیار کرتے ہیں۔ پاکستان سے تعلقات کی نوعیت بیان کرنے کے معاملے میں بھی وہ غیر معمولی طرزِ گفتگو اختیار کرتے ہیں تاکہ کسی کے ذہن میں کوئی ابہام نہ رہے۔ ۔۔۔۔۔

Bangladesh

Indian Foreign Minister

S. Jaishankar

Jammu and Kashmir

CHAOS

ANARCHY