Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
30 Jumada Al-Awwal 1446  

نجی کالج میں طالبہ سے زیادتی کی فیک نیوز پھیلانے والی خاتون گرفتار

گرفتار خاتون نے سوشل میڈیا پر خود کو متاثرہ بچی کی ماں ہونے کا دعویٰ کیا تھا، مقدمہ درج
اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2024 03:26pm

لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے زیادتی کی فیک نیوز پھیلانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

سوشل میڈیا پر خود کو مبینہ متاثرہ بچی کی ماں بتانے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی غیرمصدقہ خبرکے معاملے پر لاہور پولیس کی جانب سے مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس نے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ خاتون نے سوشل میڈیا پر متاثرہ طالبہ کی والدہ ہونے کا دعوی کیا تھا۔

ملزمہ سارہ خان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمہ سب انسپکٹر محمد عمران کی مدعیت میں درج کیا۔ مقدمہ متن کے مطابق وڈیو میں خاتون نے دعویٰ کیا کہ متاثرہ بچی اسکی بیٹی ہے، خاتون کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب کے تعلیمی اداروں میں فیک نیوز اور فیک معلومات کو کاؤنٹر کرنے کے لیے خصوصی مراسلہ جاری کردیا گیا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں میں ہراسانی ، انجری یا کسی بھی حساس واقعے کے حوالے سے شکایت آنے پر بارہ گھنٹے کے اندر ایکشن لینے کا حکم دے دیا۔

پاکستان

College Girl rape