Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
30 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹرمپ دوسری بار امریکا کے صدر منتخب، کملا نے شکست تسلیم کرلی

پانچ سو اڑتیس الیکٹورل ووٹس میں سے دو سو پچیانوے الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے۔
اپ ڈیٹ 07 نومبر 2024 09:06am

ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہوگئے۔ پانچ سو اڑتیس الیکٹورل ووٹس میں سے دو سو پچیانوے الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے۔ کمالا ہیرس کو دو سو چھبیس الیکٹورل ووٹ ملے۔ ٹرمپ سات میں سے چار سوئنگ اسٹیٹس میں بھی جیت گئے۔ ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں بھی اکثریت مل گئی۔ گیارہ امریکی ریاستوں میں گورنر کے انتخابات کے نتائج کا بدستور انتظار ہے۔

دوسری جانب ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار اور امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس نے امریکی صدارتی انتخاب میں شکست تسلیم کرلی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کرکے صدارتی انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی۔ ہاورڈ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں الیکشن کے نتائج کو لازمی تسلیم کرنا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو میں اقتدار کی پُرامن منتقلی پر زور دیا۔

کمالا ہیرس نے کہا ہم ہمت نہیں ہاریں گے، جمہوریت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔۔

ڈونلڈ ٹرمپ پھر وائٹ ہاؤس جاپہنچے

امریکی عوام نے بڑا فیصلہ سنا دیا۔ اقتدارکے ایوان سے ڈیموکریٹس کی چھٹی کردی۔ ٹرمپ صدر، جے ڈی وینس نائب صدرہوں گے۔

’کملا ہیرس کو بھارتی لابی نے تخلیق کیا تھا، پاکستان کو اب ایک موقع ملا ہے‘

سوئنگ ریاست جارجیا اورنارتھ کیرولائنا ٹرمپ کے نام رہیں پینسلوینیا اور وسکونسن میں میدان مار لیا۔ چالیس الیکٹورل ووٹ والی ریاست ٹیکساس بھی جیت لی۔

سب سے زیادہ چوون الیکٹورل ووٹس والی کیلی فورنیاکمالا کے حصے میں آئی۔ واشنگٹن، نیویارک، اوریگن سے بھی فتح حاصل کی۔ ایوان نمائندگان کی دوسوچارسیٹیں ری پبلکنز نے جیت لیں۔ ڈیموکریٹس ایک سوبیاسی ارکان کے ساتھ ٹف ٹائم دینے کوتیارہیں۔

سینیٹ کی باون سیٹوں پرری پبلکنز، بیالیس پرڈیموکریٹس براجمان ہوگئے۔ ڈونلڈٹرمپ کاوکٹری اسپیچ میں امریکی عوام سے اظہارتشکرکیا اور کہا کہ نئی جنگ شروع نہیں کریں گے، جنگیں ختم کرنے کااعلان کردیا اور واضح کیا کہ سرحدوں کوسیل کرنا پڑے گا۔

حتمی نتائج سے قبل ٹرمپ کی وکٹری اسپیچ، جنگیں ختم کرنے کا اعلان

فلوریڈامیں ٹرمپ کے انتخابی دفترپرجشن کاسماں رہا۔ نوجوان لڑکے اورلڑکیاں خوشی سے جھوم اٹھے۔ واشنگٹن میں کمالا ہیرس کے دفترمیں مایوسی چھاگئی حامی ہوا کارخ دیکھ کرکیمپ سے چلتے بنے۔

نتائج کی باضابطہ تصدیق پانچ جنوری دوہزارپچیس کو اجلاس میں کی جائے گی۔ نئے صدر کی تقریب حلف برداری بیس جنوری کو واشنگٹن میں ہوگی۔

ٹرمپ کی جیت کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بھاری کمی

Donald Trump

US presidential election

Kamala Harris

US Presidential Elections 2024

US Presidential elections

KMALA HARRIS

Kamala Harris Vote Situation