حیدرآباد کی منفرد کانچ کی چوڑیوں کی صنعت بندش کے دہانے پر

تحفظ کے لیے ہی گیس کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ دیگر اقدامات کو بھی یقینی بنانا ہوگا
اپ ڈیٹ 12 نومبر 2024 09:37pm
The bangle making industry in Hyderabad is unique - Aaj News

حیدرآباد میں چوڑی سازی کی صنعت منفرد حیثیت کی حامل ہے، یہیں سے ملک بھر کو کانچ کی چوڑیاں فراہم کی جاتی ہیں۔

کانچ کی چوڑیاں ملک بھر میں حیدر آباد کی شناخت سمجھی جاتی ہیں، کیونکہ کانچ کی چوڑی صرف حیدرآباد میں تیار ہوتی ہے.

کارخانوں سے لے کر گھروں تک اس صنعت سے ہزاروں افراد وابستہ ہیں لیکن سوئی گیس مہنگی ہونے کی وجہ سے چوڑی کی صنعت آج بندش کے دہانے پر ہے۔

چوڑی سازی کے کارخانوں سے ٹھیلوں پر چوڑیاں گھروں تک پہنچائی جاتی ہیں۔

سدائی، جوڑائی اور کٹائی کے بعد بھی کئی مراحل سے گزر کر چوڑی ہول سیل مارکیٹ پہنچتی ہے جہاں سے اس کی ترسیل ملک بھر میں کی جاتی ہے۔

ماضی کے مقابلے میں چوڑی کی صنعت حیدر آباد میں پچاس فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے جس کے تحفظ کے لیے ہی گیس کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ دیگر اقدامات کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔