Aaj News

بدھ, فروری 12, 2025  
13 Shaban 1446  

نواب شاہ پولیس کا کارنامہ، سگریٹ سے بھرا ٹرک ڈرائیور سمیت اغوا کر لیا

ہیڈ کانسٹیبل اور ہیڈ محرر گرفتار، ایس ایچ او فرار
شائع 15 دسمبر 2024 02:28pm

نواب شاہ میں تھانہ بچل پور پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے سگریٹ سے بھرا ٹرک ڈرائیور سمیت اغوا کر لیا۔

ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تنویر تنیو نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بچل پور صادق وگن، ہیڈ محرر ماجد میر جت، ہیڈ کانسٹیبل شیر محمد سرگانی کے خلاف تعلقہ تھانہ نواب شاہ میں مقدمہ درج کر لیا۔

نجی میڈیسن کمپنی کی وین کو لوٹ لیا گیا، سیلزمین بڑی رقم سے محروم

ایس ایس پی تنویر تنیو نے بتایا کہ مقدمے میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم ایس ایچ او فرار ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مقدمہ ٹرک ڈرائیور صاحبزادہ ولد شہزادہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں اغوا اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

کراچی میں مسلح ڈکیتی کی انوکھی واردات، ڈاکوؤں نے مشہور گولا کباب والوں کا قیمہ گن پوائنٹ پر چھین لیا

ایس ایس پی تنویر تنیو نے کہا کہ واردات میں ملوث محکمے کے ایس ایچ او، ہیڈ محرر اور ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

Sindh Police