آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈا پور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

نیا آئی جی خیبرپختونخوا کسے بنایا گیا ہے؟
شائع 29 جنوری 2025 01:59pm

خیبرپختونخوا پولیس کے سربراہ اختر حیات گنڈا پور کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ان کی جگہ ذوالفقار حمید کو نیا انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ذوالفقار حمید اس سے قبل پنجاب حکومت میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

انسانی اسمگلنگ کے بڑھتے واقعات: وزیراعظم نے ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے مذکورہ تقرر و تبادلوں کے حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل کا امکان، سپیکر کو ہٹانے کی تیاریاں

یہ تبدیلی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر سوالات اٹھ رہے ہیں اور صوبے میں مختلف سیکیورٹی چیلنجز درپیش ہیں۔

IG KPK Akhtar Hayat Khan Gandapur

IG KPK Zulfiqar Hameed